محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سمر زون کے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری تعلیمی اداروں میں 13 اگست 2026 تک مزید تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر محکمہ کی جانب سے تعطیلات کا واضح حکم جاری ہو چکا ہے تو اس حکم کی پاسداری کرنا متعلقہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ تاہم اگر کسی مقام پر نوٹیفکیشن کے باوجود اسکول کھلے ہوئے ہیں تو اس کی نشاندہی کرنا اور متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروانا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔
میڈیا کا کسی خلاف ورزی کی نشاندہی کرنا غلط نہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ جاری کردہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟
اگر کسی ادارے کی جانب سے سرکاری نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تو متعلقہ محکمہ اس کا نوٹس لے اور واضح کرے کہ تعطیلات کے حکم کے باوجود اسکول کیوں کھولے گئے ہیں۔
حکم جاری کرنا ہی کافی نہیں، اس پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی حکومت اور متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے۔



