آزاد جموں و کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ایل اے-14 باغ سے بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آیا ہے، جہاں مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنے آبائی حلقے سے شکست کھا گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پیر کو پولنگ ہوئی، جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان جاری رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے-14 باغ سے جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال کامیاب ہوگئے ہیں۔

🔹 سردار ساجد اقبال: 40,702 ووٹ

🔹 سردار عتیق احمد خان: 19,542 ووٹ

سردار ساجد اقبال نے سردار عتیق احمد خان کے مقابلے میں دوگنے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے، جو ان کے آبائی حلقے میں ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔