اپنے جمہوری حقوق استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف تشدد کی کسی بھی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ اب ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ صورتِ حال مزید نہ بگڑے، شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہو اور خونریزی فوری طور پر ختم کی جا سکے۔

یہ وقت جوابی کارروائی کا نہیں بلکہ تحمل کا، اور تشدد کا نہیں بلکہ مذاکرات کا ہے۔ برطانیہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دستیاب تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے حالات کو پُرسکون بنانے اور مسئلے کے پُرامن حل کی حمایت کریں

لیام بائرن، برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمان (ایم پی)