کشمیر ، راولا کوٹ سے کم و بیش 19 مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے ۔ ابھی تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ احتجاجی مظاہرین کلُ شام راولا کوٹ کے اطراف سے راولا کوٹ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ان پر فائر کھولا گیا اور رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث معلومات کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ راولا کوٹ میں حالات کشیدہ ہیں۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ کشمیر میں 5 جون 2026کو حکومت نے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو دھشتگرد قرار دیا جس نے پہلے سے 9 جون کو مظاہروں کا اعلان کررکھا تھا مگر حکومتی اقدام کے ردعمل میں 5 جون کو ہی لوگوں نے احتجاج شروع کردیا جو ابھی تک بلا ناغہ جاری ہے ۔ مظاہرین گرمی ، سردی اور دھوپ بارش کی پرواہ کیے بغیر احتجاج کرتے رہے۔