یونین کونسل سملار، گجیاڑی میں بڑی سیاسی پیش رفت

یونین کونسل سملار، گجیاڑی میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو گیا، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گجر قبیلے کی متعدد اہم شخصیات نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

چوہدری راسب ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران چوہدری راسب، چوہدری ریاست، عبدالقیم، چوہدری طارق، چوہدری اسد، چوہدری شامیر، چوہدری خلیل اختر، چوہدری قیصر، چوہدری یاسر، چوہدری راشد، چوہدری رحیم عظیم، چوہدری باسط، حمزہ رحمان، چوہدری احسن، چوہدری جمیل، چوہدری ادریس، چوہدری فرید، چوہدری تیمور غفور، چوہدری تنویر، چوہدری مدثر، چوہدری وسیم عظیم سمیت دیگر معزز شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شرکا نے راجہ ایاز احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔