سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر لکھا کہ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت یا اسکے کسی ادارے کی طرف سے کالعدم جائینٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ان سے کوئی وعدہ کیا گیا ہے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر رضا نامی شخص کے ذریعہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا نہ کوئی یقین دہانی کرائی ہے البتہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ وہ حکومت اور ایکشن کمیٹی میں بات چیت کرانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ابھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا #alnoornews