ایران کی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی حملوں کو "سنگین جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق پانچ صوبوں میں ہونے والے حملوں میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 78 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق تہران سے مشہد جانے والے پلوں اور ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بحرین، کویت اور قطر نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا، جبکہ ایران کی بندرگاہ کنارک میں بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ادھر امریکی محکمۂ دفاع کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ نے ایران میں کوئی نیا حملہ نہیں کیا۔




