صحافی نے طارق فضل چوہدری سے سوال کیا کہ شوکت میر کی گرفتاری کے حوالے سے آپ کے پاس کیا اطلاعات ہیں جواب میں کہا گیا یہ سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات چل رہی ہیں۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر میں یہ خبر دیکھ رہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر فرار ہو گئے ہیں۔ پھر یہ خبر آئی جناب سوشل میڈیا پر کہ وہ گرفتار ہو گئے ہیں۔ لہذا جب تک کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے مستند خبر سامنے نہیں آتی، میں سمجھتا ہوں ہمیں مفروضوں کے اوپر رائے قائم کرنا چاہیے۔ نہ اس طرح کے مفروضوں پر مبنی خبریں پھیلانی چاہیے #alnoornews