وزیراعظم آزادکشمیر کہتے ہیں کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا کھیل ختم ہو چکا، ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ 78 سالوں سے ہم نے کشمیریوں کو مایوس کیا
شاہ غلام قادر کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانا آزادکشمیر کے عوام کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا
پریس کانفرنس، پاک آرمی سے ریٹائرڈ نسیم کیانی کہتے ہیں کہ: کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے بیٹے کو اغوا کرلیا
سردار عتیق کہتے ہیں کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ انتشاریوں کو بار بار پھانسی دی جائے
سردار عتیق کہتے ہیں کہ پاکستانی فورسز دنیا کی بہترین قوت ہیں ! امریکی صدر ناشتہ بعد میں کرتا ہے فیلڈ مارشل کیلئے کلماتِ خیر پہلے کہتا ہے
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی
وزیر امور کشمیر امیر مقام کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں نظام متاثر ہے، لاک ڈاؤن ہے اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم نے ایکشن کمیٹی کو واضح کیا کہ آپ کے جو مطالبات ہیں وہ آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمنٹ سے متعلق ہیں۔ آپ انتخابات میں حصہ لیں، عوام کے پاس جائیں، اگر کامیاب ہوں تو آئیں، اختیار آپ کے پاس ہوگا۔ کشمیری عوام جس کو منتخب کرتے ہیں، وہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
مسائل کا حل انتخابات اور عوام کے فیصلے سے نکلتا ہے، اور ان شاء اللہ اس کے لیے مکمل راستہ موجود ہے۔ بات چیت ہی واحد حل ہے۔



