مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور تنظیمی معاملات ایجنڈے میں شامل ہے۔