اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب لاہور میں ہنگری سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفد کی قیادت نوجوان صحافی اور کشمیری کلچر کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے راجہ ارسلان عابد نے کی، جبکہ راجہ حبیب اللہ خان اور اکرام سجاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفد کا استقبال وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے کیا۔ اس موقع پر ہنگری اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور وفد کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا