تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ ردِعمل دراصل اُس گھٹیا اور نامناسب پوسٹ کے خلاف تھا جو موصوف وزیر کے پی آر او کی جانب سے دھرنے میں شامل خواتین کے بارے میں لگائی گئی تھی۔ تاہم، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا اس قسم کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں۔
ہم ایسے تمام غیر شائستہ افعال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا واحد اور حتمی مقصد صرف اور صرف تسمیہ سہیل شہید کو انصاف دلانا ہے۔ ہم اپنی جدوجہد کو پرامن، باوقار اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جاری رکھیں گے
غازی ارسلان فیاض



