راجہ شفیق احمد پلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تسمیہ قتل کیس ایک غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ہے جس نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ اب تک متاثرہ خاندان کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور یہ ناکامی صرف ایک کیس کی نہیں بلکہ ہمارے مجموعی اداروں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہر معاملے پر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں اور اس کی بنیادی وجہ اداروں کی ناقص کارکردگی ہے۔ آج یہ تاثر مل رہا ہے کہ سرکاری اداروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور جواب دہی کا کوئی نظام موجود نہیں۔ یہ روش نہ صرف قوم بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے بھی خطرناک ہے اور عوام کے اعتماد کو بری طرح مجروح کر رہی ہے۔

راجہ شفیق احمد پلالوی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایسے غیر معمولی واقعات پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا اعلیٰ حکام فوری اور شفاف اقدامات کریں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور عوام کے دلوں پر مرہم رکھا جا سکے