تصویر · فیس بک
تفصیلات کے مطابق دو بھائی جو کہ گاؤں رتی پنڈی (ضلع قصور) کے رہائشی ہیں، لاہور سے اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے راستے میں رائیونڈ کے قریب واقع گاؤں بھمبھ سے ایک درجن کیلے جو 130 روپے کے تھے، خریدے۔ ان کے پاس ایک سو روپے کا نوٹ اور باقی پانچ ہزار کے نوٹ تھے۔ فروٹ والے کے پاس پانچ ہزار کا کھلّا نہیں تھا۔ اس پر انہوں نے فروٹ والے سے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہیں، یہ لے لو یا اپنے باقی 30 روپے کے کیلے واپس نکال لو۔ اس بات پر تکرار ہوئی اور فروٹ والا گالیاں دینے لگا۔ یوں جھگڑا بڑھ گیا اور فروٹ والے نے اپنے دوست کو فون کر دیا کہ یہاں لڑائی ہو گئی ہے۔ فروٹ والے کے دوست کرکٹ کھیل رہے تھے جو سب کے سب اکٹھے ہو کر آ گئے اور بنا تحقیق ان دونوں بھائیوں کو مل کر مارنے لگے۔ دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جس پر انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا۔ دونوں میں سے چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لا سکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ جب کہ بڑا بھائی آج وفات پا گیا۔




