تصویر · فیس بک
کوا ایک ایسا پرندہ ہے جو عقاب کو بھی تنگ کر سکتا ہے۔ یہ پرندوں کے بادشاہ عقاب کی پشت پر بیٹھتا ہے اور اپنی چونچ سے اس کی گردن پر کاٹتا ہے۔ جبکہ عقاب کوے کا مقابلہ کرنے میں اپنی طاقت اور وقت صرف نہیں کرتا، بلکہ وہ اپنے پر کھولتا ہے اور آسمان کی طرف اونچی اڑان بھرنا شروع کر دیتا ہے۔ عقاب کی پرواز جتنی بلند ہوتی جاتی ہے کوے کی اڑان اتنی ہی مشکل ہو جاتی ہے اور بالآخر وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گر جاتا ہے۔ آج سے آپ ان لوگوں کی وجہ سے پریشان ہونا چھوڑ دیں جو آپ کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔ آپ کی پرواز کے سامنے آسمان کھلا ہوا ہے۔ اپنی اڑان کو اونچا کرتے جائیں تو بہت سی رکاوٹیں خود ہی دور ہوتی جائیں گی۔ اپنی طاقت عقاب کی مانند مثبت کاموں میں صرف کریں۔ اپنی پرواز کی قوت کو جان لیجیے۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔




