سوشل میڈیا پر گولہ باری کے حوالے سے مختلف قسم کی غیر مصدقہ خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کے باعث شہریوں میں بے چینی اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے صرف ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔ یاد رہے کہ افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ یہ افراتفری اور عوامی پریشانی کا سبب بھی بنتا ہے۔کسی بھی ہنگامی اطلاع یا رہنمائی کے لیے ضلعی کنٹرول روم کے نمبرات ہر وقت فعال ہیں: 05826-920032 05826-92003 دفتر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوٹلی
خبر · فیس بک



