#نکیال نکیال میں نامعلوم افراد نے کچھ روز قبل علاقہ گلہتر کے رہائشی راعید پرویز کی دکان کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا تھا۔ نکیال پولیس نے ایس ایچ او چوہدری گل نواز کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے چند دنوں کے اندر چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کیس کے تفتیشی افسر محمد جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع میں ملوث ایک ملزم سبحان نعیم گرفتار ہے، باقی دو ملزمان توقیب ظفر اور عمر صغیر کی تلاش جاری ہے۔ بہت جلد باقی دو ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔ 🚨💰👮♂️💼
خبر · فیس بک



