اس اہم ملاقات میں حلقہ 6 کھوئی رٹہ سے امیدوار اسمبلی، راجہ شاداب سکندر ایڈووکیٹ، نے صدر مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی اور کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ہنگری کے صدر راجہ محمد جمیل خان، ممتاز سماجی شخصیت خان ببو خان، اور سینئر رہنما نصیر الیاس بھٹی بھی موجود تھے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ہنگری، راجہ ارسلان عابد، نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شاہ غلام قادر جیسے سینئر سیاستدان کا نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہونا جماعت کے لیے خوش قسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس بار حلقہ کھوئی رٹہ میں ماضی کی طرح میرٹ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ فیصلے عوامی مقبولیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔

راجہ ارسلان عابد نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم سب ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے مل کر کام کریں۔