"صدر مسلم لیگ (ن) ہنگری، راجہ جمیل احمد خان کے کھوئی رٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا... عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔"
"سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ، شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، بڑی تعداد میں لوگوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔"
"اس موقع پر راجہ جمیل احمد خان نے قائد میاں نواز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور بیرسٹر امجد ملک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ہنگری کا صدر نامزد کیا۔"
"ان کا کہنا تھا کہ ان کا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے... بے روزگاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے... اور وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد نواز شریف کا خدمت کا جذبہ ان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔"
"انہوں نے کہا کہ آج جو جوش و جذبہ نوجوانوں اور عوام میں نظر آیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادکشمیر میں اگلی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔"
"راجہ جمیل احمد خان نے اعلان کیا کہ شاداب سکندر خان، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ وہ پہلے بھی فی سبیل اللّٰہ یورپ میں لوگوں کو روزگار کے مواقع دلاتے رہے ہیں، اور آئندہ بھی یہ مشن جاری رکھیں گے۔"
"انہوں نے اپیل کی کہ شاداب سکندر خان کا بھرپور ساتھ دیں... اور انہیں اسمبلی میں پہنچا کر دم لیں۔"
"انہوں نے مزید کہا کہ شاداب سکندر خان ایک باصلاحیت، نڈر اور عوامی مزاج رکھنے والے نوجوان لیڈر ہیں... جن کا نعرہ ’برادری نہیں، برابری‘ اس خطے کی سوچ میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔"
"شاداب سکندر خان نے بھی اپنے خطاب میں قائد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ راجہ جمیل احمد خان کو پارٹی کی مضبوطی کے لیے صدر منتخب کرنا ایک دور اندیشانہ فیصلہ ہے۔"
"انہوں نے کہا کہ جس محبت، خلوص اور جذبے سے کارکنوں نے استقبال کیا، وہ اس کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔"
"ان کا کہنا تھا کہ آج جو منظر دیکھا گیا، وہ تو صرف ایک ٹریلر ہے... اصل فلم ابھی باقی ہے۔ ان شاء اللہ، کھوئی رٹہ سے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر اسمبلی میں پہنچ کر دم لوں گا۔"
ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کو میں ذاتی طور پر پسند کرتا تھا کہ عوامی کام کریں گے لیکن وہ ناکام رہے چار سال بعد حلقہ کھوئی رٹہ آئے، کھوئی شہر کے کچرے، صفائی، بجلی، ہسپتالوں کی بنیادی سہولیات سب کچھ دینے میں ناکام رہے۔ واٹر سپلائی کا لولی پاپ عوام کو دیا کہ یہ نہیں بن سکتی، میونسپل کمیٹی کے معاملات کو ہینڈل نہ کر سکے۔ ڈاکٹر نثار ابدالی اور پیپلز پارٹی دونوں برادریوں میں الجھ گئے ہیں۔ یہ عوام کےلیے شہر قاتل ہے اس طرح عام عوام کو حقوق نہیں ملیں گے۔ لوگ ایک دوسرے سے ملنا گوارا نہیں کریں گے، خدارا برادری کی سیاست سے باہر نکلیں، حلقہ کھوئی رٹہ کے مخلتف قبائل، گجر، جٹ، مغل قبائل کے لوگ آج جیسے ہمارے ساتھ ن لیگ میں شامل ہوئے ہم ان کے شکر گزار ہیں
"اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنگری کے جنرل سیکرٹری، راجہ ارسلان عابد نے کہا کہ آج کھوئی رٹہ کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔"
"انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے ہر کونے میں مسلم لیگ (ن) کی گونج سنائی دے رہی ہے، اور ان شاء اللہ الیکشن سے پہلے ہی عوامی عدالت مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے چکی ہو گی۔ پارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دیگر جماعتوں کو کلین سویپ کرے گی۔"



