عابد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 23 جولائی 2025

کھوئی رٹہ میں منعقد ہونے والا استقبالیہ، صدر مسلم لیگ ن ہنگری راجہ جمیل احمد خان کے اعزاز میں ایک تاریخی سیاسی لمحہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صرف ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ قائد میاں نواز شریف سے وفاداری اور مسلم لیگ (ن) کو کھوئی رٹہ میں یکجا کرنے کا عملی اظہار ہے۔

ملک و قوم کی بہتری کا خواب لے کر چلنے والے نوجوانوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد اس عظیم الشان استقبالیہ میں شریک ہوگی۔

امیدوار اسمبلی شاداب سکندر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، کئی بااثر خاندان اور قبیلے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار ہیں۔

یہ فیصلہ حلقہ کھوئی رٹہ کی سیاسی فضا کےلیے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

راجہ ارسلان عابد نے مزید کہا کہ استقبالیہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،

اور یہ دن کھوئی رٹہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی روایت قائم کرے گا۔

پارٹی کارکنان اور قائد نواز شریف کے سپاہیوں کے لیے یہ تقریب جوش، ولولے اور اتحاد کا پیغام لے کر آئے گی۔"