عابد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 23 جولائی 2025
کھوئی رٹہ میں منعقد ہونے والا استقبالیہ، مسلم لیگ ن کے صدر جناب راجہ جمیل احمد خان کے اعزاز میں ایک تاریخی سیاسی لمحہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صرف ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ قائد میاں نواز شریف سے وفاداری اور مسلم لیگ (ن) سے جڑت کا عملی اظہار ہے۔
ملک و قوم کی بہتری کا خواب لے کر چلنے والے نوجوانوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد اس عظیم الشان استقبالیہ میں شریک ہوگی۔
امیدوار اسمبلی شاداب سکندر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، کئی بااثر خاندان اور قبیلے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار ہیں۔
یہ فیصلہ علاقے کی سیاسی فضا کو ایک نئی سمت دے گا۔
راجہ ارسلان عابد نے مزید کہا کہ استقبالیہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،
اور یہ دن کھوئی رٹہ کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی روایت قائم کرے گا۔
پارٹی کارکنان اور قائد نواز شریف کے سپاہیوں کے لیے یہ تقریب جوش، ولولے اور اتحاد کا پیغام لے کر آئے گی۔"




