تقریب کا مقصد نہ صرف گورنر پنجاب کا خیرمقدم کرنا تھا بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے باہمی مشاورت اور سماجی روابط کو فروغ دینا بھی تھا۔
ناشتے کی اس تقریب میں پاکستان کے نامور صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی جن میں سہیل وڑائچ، مجیب الرحمٰن شامی، حفیظ اللہ نیازی اور دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، جنہوں نے گورنر پنجاب کو تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے لیے جاری خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔
تقریب میں باہمی گفتگو کا ماحول خوشگوار رہا جہاں مختلف قومی امور، میڈیا کے کردار اور معاشرتی بھلائی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میزبانی پر طاہر چوہدری اور اکبر چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی ترقی اور فلاحی اداروں کے کردار کو سراہا۔



