البم · فیس بک
فتح پور تھکیالہ:-نکیال سے موہڑہ جاتے ہوئے ٹیوٹا ہائی ایس نمبرRLD 4574ٹھنڈی کسی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئےحادثے کا شکارایک بچی اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گے۔گاڑی میں ٹوٹل نو افراد سوار تھے۔جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہیں ۔زخمیوں میں رضوان،کبیر ولد محمد رستم علی،محمد عارف ولد وزیریاسمین اختر زوجہ رمیض،دانش قیوم ولد محمد قیوم،ملائکہ دختر رمیض احمد اور محمد مہتاب ولد علی محمد شامل ہیں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کیا گیا جبکہ دو شدید زخمی ایک مرد اور خاتون کو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ہے۔




