تصویر · فیس بک
پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر امجد ملک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بیرونِ ملک جن مسائل کا سامنا ہے، ان کے حل کے لیے ایک شکایت درج کروانے کا آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ تمام اوورسیز پاکستانی حضرات اپنے مسائل اور شکایات درج ذیل لنک کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں تاکہ انہیں بروقت حل کیا جا سکے۔




