کوٹلی: پولیس تشدد کیس میں اہم پیش رفت، ایس ایچ او چوہدری محمد رفیق نیئر متاثرہ نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
چوہدری محمد رفیق نیئر نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ متاثرہ نوجوان اور اس کے اہل خانہ نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔



